Monday January 20, 2025

بیرون ملک سے موبائل فونز لانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری

بیرون ملک سے موبائل فونز لانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (نیوزڈیسک) :بیرون ملک سے آنے والے پاکستانی اب گھر بیٹھ کر بھی اپنے موبائل فونز رجسٹر کرا سکتے ہیں۔بیرون ملک سے موبائل فون لانے والے پاکستانیوں کو اب ائیرپورٹ پر موبائل فون کی رجسٹریشن کرانے کے لیے دھکے نہیں کھانے پڑیں گے۔ذرائع پاکستان ٹیلین کمیونیکشین اتھارٹی کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے صارفین اب گھر

پہنچ کر بھی اپنے موبائل فون کی رجسٹریشن کروا سکیں گے کیونکہ پی ٹی اے نے موبائل فونز کی رجسٹریشن آن لائن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی اے کے سسٹم کو ویب سائٹ کے ساتھ لنک کر دیا جائے گا جس کے بعد ائیرپورٹ پر فون کی رجسٹریشن بھول جانے واللوں کو پریشان نہیں ہونا پڑے گا اور وہ گھر پہنچ کر بھی اپنے موبائل فون رجسٹر کروا سکیں گے۔ آئندہ چند روز میں آن لائن سسٹم تیار کر لیا جائے گا۔پی ٹی اے نے تمام بڑے ائیرپورٹس پر موبائل فون رجسٹریشن کے لیے اپنے کاؤنٹر قائم کر کھے ہیں۔ اور ایک صارف کو بیرون ملک سے زیادہ سے زیادہ پانچ موبائل فونز لانے کی اجازت ہے جب کہ بیرون ملک سے موبائل فونز لانے والوں کو موبائل فونز لانے والوں کو ایک فون پر کسٹم کی آزادی حاصل ہے۔جب کہ دوسری جانب وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے زیراستعمال نہ ہونے والے موبائل فون سیٹس کو رجسٹرڈ کرنے کا طریقہ کار وضع کردیا۔حکومت نے 15جنوری کے بعد استعمال نہ ہونے والے غیر رجسٹرڈ موبائل فونز پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایسے فون جن پر ڈیوٹی ادا نہیں ہوئی اور وہ زیر استعمال ہیں، 15جنوری کے

بعد بھی ایکٹیویٹ رہیں گے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق زیراستعمال نہ ہونے والے موبائل فون سیٹس پرڈیوٹی کے علاوہ 10فیصد جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ نئے موبائل فون سیٹس رکھنے والے مالکان ایف بی آر کے متعلقہ دفاتر میں مطلوبہ ڈیوٹی ادا کریں گے جبکہ زیراستعمال نہ ہونے والے موبائل فون سیٹس پر ڈیوٹی کے علاوہ 10فیصد جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ٹیکس اور جرمانے کی ادائیگی کے بعد پی ٹی اے ایسے موبائل فون ایکٹیویٹ کریگا۔

FOLLOW US