اب جتنے مرضی موبائل لائو ، زلفی بخاری کے دھماکے دار اعلان نے اوورسیز پاکستانیوں کو خوش کردیا
اسلام آباد(نیو زڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے زیراستعمال موبائل فون پر کوئی ڈیوٹی نہیں چاہے وہ دو یا تین ہوں۔ڈیوٹی صرف کاروباری استعمال کے لئے لائے جانے والے موبائل فونز پر عائد کی گئی۔ ایک موبائل فون جو کسی کو تحفہ دینے کے لئے لایا گیا ہو وہ ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے
کہا کہ متعلقہ وزارت سے بات کی ہے کہ ایک کی جگہ کم از کم دو یا تین فوبائل فونز کو ڈیوٹی فری لانے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سفارتخانوں میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی کارکردگی جانچنے کے لئے نظام قائم کریں گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس وقت اوورسیز پاکستانیوں کی ہاوسنگ سوسائٹیز کے مسائل سب سے اہم ہیں۔ سابقہ دور میں مسائل کو حل کرنے کے بجائے بڑھایا گیا تھا۔ اب انہیں حل کرنے کے لئے تیزی سے اقدامات کررہے ہیں۔