Tuesday May 7, 2024

انٹرنیٹ کی سست روی سے پریشان پی ٹی سی ایل صارفین کیلئے خوشخبری آگئی

انٹرنیٹ کی سست روی سے پریشان پی ٹی سی ایل صارفین کیلئے خوشخبری آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ کی رفتار آج کل کی نسل کا شاید سب سے بڑا مسئلہ ہے اور اب پی ٹی سی ایل نے نوجوانوں کو اس حوالے سے شاندار خوشخبری سنا دی ہے۔ ٹائمز آف اسلام آبادکے مطابق پی ٹی سی ایل نے کلاؤڈ فلیئرکے ’کنٹینٹ ڈلیوری نیٹ ورک‘ (Content Delivery Network)کو اپنے عالمی سی ڈی اینز (CDNs)کی لسٹ میں

شامل کر لیا ہے اور دنیا کی تیزترین انٹرنیٹ پروائیڈنگ سروس سے منسلک ہو گیا ہے۔اس سے قبل پی ٹی سی ایل کی زیادہ تر ڈومینز(Domains) کی ہوسٹنگ ملک سے باہر تھی، جس کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار کا مسئلہ آتا ہے۔ اس حالیہ معاہدے میں سب سے بڑا مسئلہ یہی درپیش تھا کہ اس کے تحت تمام ڈومینز پاکستان ہی سے ’ہوسٹ‘ ہونا تھے۔ معاہدہ طے پانے اور پی ٹی سی ایل کے اس نئی تیز ترین سروس سے منسلک ہو جانے کے بعد اب پاکستان کے شمالی، جنوبی اور وسطی علاقوں میں صارفین کو بہترین سروسز فراہم کی جا سکیں گی۔اس معاہدے میں پاکستان کی ٹیلی کمیونیکیشن اور آئی پی نیٹ ورک انڈسٹری میں یہ بہت بڑی پیش رفت ہوئی ہے کہ اب پی ٹی سی ایل دنیا کے تیز ترین ڈی این ایس (1.1.1.1)سے منسلک ہو گیا ہے جس کی ہوسٹنگ بھی پاکستان ہی میں ہو گی۔ اس سے پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروسز میں 750فیصد بہتری آئے گی۔

FOLLOW US