Tuesday May 7, 2024

وٹس ایپ کی بڑی خامی سامنے آگئی، جسے جان کر آپ فوراً وٹس ایپ کا استعمال ترک کر دیں گے

وٹس ایپ کی بڑی خامی سامنے آگئی، جسے جان کر آپ فوراً وٹس ایپ کا استعمال ترک کر دیں گے

پاکستان سمیت پوری دنیا میں جو بھی موبائل فون رکھتا ہے وہ وٹس ایپ ضرور استعمال کرتا ہے۔لیکن اب وٹس ایپ میں ایسی خامی سامنے آگئی ہے کہ اسے محفوظ میسنجر قرار دینے والے بھونچکا کر رہ گئے ہیں، اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا دعویٰ کرنےوالی ایپلی کیشن وٹس ایپ میں بڑی خامی کا انکشاف سامنے آیا ہے، سرور پر کنٹرول رکھنے والا کوئی بھی شخص پیغامات پڑھ سکتا ہے۔روہر یونیورسٹی جرمنی کی تازہ ترین تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا بھر میں مقبول ترین

میسنجر وٹس اپ میں بڑی خامی سامنےآگئی ہے اور اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا دعویٰ کرنے والی ایپلی کیشن وٹس ایپ کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان اٹھ گئے ہیں۔ تحقیق کے مطابق وٹس ایپ کے سرور پر کنٹرول رکھنےوالا کوئی بھی شخص کسی اجنبی کو گروپ میں شامل کر کے گروپ کے سارے پیغامات پڑھ سکتا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے کمپنی کا دعویٰ تھا کہ صارفین کے پیغامات صرف وہی لوگ پڑھ سکتے ہیں ، جنہیں وہ بھیجا گیامگر تازہ ترین تحقیق کے بعد صارفین کی جانب سے سخت تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے،تاحال کمپنی کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

FOLLOW US