سائنسدانوں نے سورج کی روشنی کم کرنے کی تیاری پکڑ لی ،سب سے حیران کن خبرآگئی
نیویارک(ویب ڈیسک) ارضی انجینئرنگ یا موسم میں من پسند تبدیلیوں کا متنازعہ موضوع طویل عرصے سے زیربحث ہے اور سائنسدان اس پر پیش رفت میں بھی لگے ہوئے ہیں۔ اب ان سائنسدانوں نے، جنہیں بل گیٹس فاؤنڈیشن مالی معاونت فراہم کررہی ہے، سورج کی روشنی کم کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ ارضی انجینئرنگ کے اس پہلے تجربے میں ہاورڈ
یونیورسٹی سائنسدان کچھ ایسے عناصر کا آسمان میں چھڑکاؤ کریں گے جس سے سورج کی روشنی اور حدت کم ہو جائے گی۔اب تک یہ موضوع محض سازشی نظریات میں ہی پایا جاتا تھا لیکن انسانی تاریخ میں پہلی بار ہونے والے اس تجربے کے ساتھ یہ موضوع حقیقت کا روپ دھار لے گا۔ یہ تجربہ کرنے والی ٹیم کی سربراہی فرینک کیوتسک اور ڈیوڈ کیتھ کر رہے ہی، جنہوں نے اس تجربے کو ’سٹریٹسفیرک کنٹرولڈ پیٹربیشن ‘ (Stratospheric Controlled Peturbation)کا نام دیا گیا ہے، جس میں کیلشیم کاربونیٹ کے اجزاءزمین سے بہت زیادہ فاصلے پر بلندی میں فضاءمیں چھڑکے جائیں گے۔یہ اجزاءآتش فشاں پہاڑوں سے اٹھنے والی راکھ کی شکل کے ہوں گے جو سورج کی روشنی اور حدت کو روکیں گے اور وہ زمین پر کم پہنچ پائیں گی۔