Tuesday May 7, 2024

واٹس ایپ نے صارفین کودی گئی سب سے بڑی سہولت ختم کردی

واٹس ایپ نے صارفین کودی گئی سب سے بڑی سہولت ختم کردی

دنیا بھر کی سب زیادہ استعمال کی جانے والی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو افواہوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک اہم اقدام کرلیا ہے۔ واٹس ایپ کے ذریعے وائرل ہونے والے جعلی پیغامات کو مزید پھیلنے سےروکنے کے لیے گذشتہ 2 برسوں میں بھارت میں 40 سے زائد افراد جبکہ میکسیکو میں گذشتہ ماہ 2 افراد کو زندہ جلا

دیا گیا تھا۔ واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ WABetaInfo کے مطابق اب فارورڈ کیے جانے والے پیغامات پر 5 افراد کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔اس سے قبل یہ پابندی صرف بھارت کے لیے تھی لیکن اب اسے دنیا بھر میں عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تاہم تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ واٹس ایپ کی جانب سے اس پابندی کا اطلاق کب سے ہوگا لیکن امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ افواہیں پھیلنے سے روکنے کے لیے اس پابندی کو جلد ہی نافذ العمل کر دیا جائے گا۔قبل ازیں واٹس ایپ کی جانب سے فارورڈ میسج لیبل دنیا بھر میں متعارف کروایا گیا تھا تاکہ لوگوں کو معلوم ہوسکے کہ ان کو بھیجا گیا پیغام خود لکھ کر بھیجا گیا ہے یا پھر اسے فارورڈ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس کے دوران معروف میسیجنگ ایپ واٹس ایپ کی جانب سے جعلی افواہوں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے فارورڈ پیغامات کی حد مقرر کرنے سمیت متعدد اقدامات کیے گئے۔دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں جن کی سہولت کے لئے واٹس ایپ نے رواں برس معروف سرچ

انجن گوگل سے معاہدہ کیا جس کے تحت نومبر سے صارفین کو اسٹوریج ڈیٹا محفوظ کرنے کی سہولت فراہم کی گئی۔ اس سروس کے تحت صارفین واٹس ایپ سرور اور جی میل پر 15 جی بی تک بیک اپ ڈیٹا محفوظ کرسکتے ہیں لیکن گوگل معاہدے کے تحت اسٹوریج کی جگہ مکمل طور پر فری ہے۔

FOLLOW US