ٹیلی نار سب پر بازی لے گیا۔۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ4.5Gسروس متعارف کروا دی ۔۔ وہ بھی کن شہروں میں؟ جانئے
سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیلی نار نے پاکستان میں تیز ترین نیٹ ورک متعارف کروا دیا، ناروے کی کمپنی کی جانب سے پاکستان کے 4 شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں 4.5 جی سروس متعارف کروا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹیلی نار پاکستان نے پاکستان کا تیز ترین نیٹ ورک متعارف کروا دیا ہے۔ ٹیلی نار پاکستان کی جانب سے 4.5 جی سروس متعارف کروائی
گئی ہے۔ ٹیلی نار پاکستان نے ابتدائی طور پر پاکستان کے 4 شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں 4.5 جی سروس متعارف کروائی ہے۔ ٹیلی نار حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بعد ازاں 4.5 جی سروس ملک کے دیگر شہروں میں بھی شروع کی جائے گی۔ ٹیلی نار پاکستان کی جانب سے 4.5 جی سروس متعارف کروانے کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس کے معیار میں مزید بہتری آئے گی۔ 4.5 جی سروس کی بدولت صارفین کو بہتر اور مزید تیز رفتار انٹرنیٹ میسر آئے گا۔