Monday January 20, 2025

پاکستان کا خلا میں مشن بھیجنے کااعلان جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں قدم رکھنے کی تاریخ کا بھی اعلان ہو گیا

پاکستان کا خلا میں مشن بھیجنے کااعلان جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں قدم رکھنے کی تاریخ کا بھی اعلان ہو گیا

اسلام آباد (آئی این پی)وفا قی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں 1روپیہ 27پیسے اضافے ،نیب افسران کوسرکاری پاسپورٹ دینے اور لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر کوہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کاچیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔ملک میں 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین ،5کے وی تک کے کمرشل صارفین ،ہسپتالوں اور سکولوں پر بجلی کی قیمتوں
میں اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا جبکہ 300سے 700یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین پر 10فیصد اور 700یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر 15فیصد اضافہ کیا گیا ہے،صنعتی صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ78پیسے اضافہ کیا گیا جبکہزرعی ٹیوب ویل پر 5روپے 35پیسے رعایتی نرخ کا اطلاق پورے مالی سال رہے گا۔وفاقی وزراء کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے علاوہ دوسرے ذرائع پر بھی کام کر رہے ہیں،سعودی عرب نے مالیاتی پیکج دیتے وقت پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کیا،وزیر اعظم یمن کا مسلہ حل کرانے کیلئے ثالث کا کردار ادا کریں گے،یوٹیلیٹی سٹور کارپورزیشن کو ختم نہیں کررہے، ملک بھر میں نادہندگان سے بجلی بلوں کی وصولی کاعمل تیزکیاجارہاہے، سب سے پہلے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالیں گے،نادہندگان کیخلاف مہم(کل)لاہورسے شروع کررہے ہیں،پنجاب کے بعد ملک بھرمیں نادہندگان کے خلاف کارروائی ہوگی، ملک لوٹنے والوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،2022میں پہلاپاکستانی مشن خلاء میں بھیجاجائیگا۔جمعرات کو وفاقی وزرا ء اسد عمر ،فواد حسین چوہدری اور عمر ایوب نے وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد پریس انفارمیشن اکیڈمی میں میڈیا کو بریفنگ دی ۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ سال ملک کے بجلی کے نظام میں 453ارب روپے کا خسارہ ہوا، اس سال بجلی کے نظام میں خسارے کا تخمینہ 550ارب روپے کا لگایا گیا تھا، یہ خسارہ عوام کی جیب سے پورا کیا جاتا ہے یا تو بجلی کی قیمت بڑھا کر یا پھر قرضے لے کر یہ خسارہ پورا ہوتا ہے،سب سے اہم بات خسارے کوختم کرناہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کے نرخ مقرر کرنے کا اختیار نیپرا کو ہے، جو اخراجات کا جائزہ لینے کے بعد بجلی کے نرخ مقرر کرتا ہے، نیپرا کی جانب سے 3روپے 82پیسے بجلی کی قیمت میں اضافے کی سفارش کی گئی، بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ نیپرا نے اگست میں کرلیا تھا، یہ فیصلہ تحریک انصاف کی حکومت آنے سے پہلے کا ہے، گزشتہ روز ای سی سی کے فیصلے کی آج کا بینہ نے منظوری دی ہے، نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت 3روپے 82پیسے بڑھانے کی سفارش کی گئی مگر ہم صرف 1روپے 27پیسے بجلی کی قیمت میں اضافہ کررہے ہیں، ملک میں 300یونٹ سے کم استعمال کرنے والے ایک کروڑ 76لاکھ کنکشن ہیں ان پر بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، یہ تعداد کل صارفین کا 70فیصد ہے، 300سے 700یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین پر 10فیصد اور 700یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر 15فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمرشل صارفین کو جو5کے وی سے کم بجلی استعمال کر تے ہیں جن کی تعداد 95فیصد ہے ان کے لئے بجلی کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، زرعی ٹیوب ویلپر بجلی کے نرخ 10 روپے 35پیسے تھے جن کو الیکشن سے قبل صرف 3ماہ کیلئے 5روپے 35پیسے کر دیا گیا تھا، یہ سہولت 31اگست کو ختم ہو گئی تھی، وفاقی کابینہ نے 2لاکھ75ہزار زرعی ٹیوب ویل پر رعایتی نرخ جو 5روپے 35پیسے تھے پورے مالی سال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف کا راستہ بند کرنے کیلئے ہمیں اپنی برآمدات میں اضافہ ،برآمدات کی صنعت کو مضبوط کرنا ہو گا، صنعتی سیکٹر کیلئے ہم نے گیس کی قیمتوں میں کمی کی، جس سے صنعت مضبوط ہو گی، ہم نے قرضے لینے کی بجائے اپنی درآمدات کو بڑھانا ہے اور ترسیلاب زر کو بڑھانا ہے،معاشی بحالی کیلئے صنعت،تجارت اورزراعت کومستحکم کرناہے۔ اسد عمر نے کہا کہ صنعتی سیکٹر کی بجلی کی قیمت بڑھا کران کے مسائل میں اضافہ نہیں کرنا چاہیے، صنعتی سیکٹر کیلئے صرف بجلی کی قیمت میں 78پیسے اضافہ کیا ہے، اس کے علاوہ سکول، ہسپتالوں کیلئے بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے تنقید کی جاتی ہے کہ ہم نے گیس کے بعد بجلی بھی مہنگی کر دی ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ ہم نے 70فیصد بجلی صارفین کیلئے بجلی مہنگی نہیں کی اس طرح زرعی صارفین کیلئے بھی بجلی کی قیمت کم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ عوام پر زیادہ بوجھ نہ ڈالا جائے، ماضی کی حکومت تمام اداروں کو خسارے میں چھوڑ کر گئی۔آئی ایم ایف کے پاس جانے کے بجائے دوسرے ذرائع پر بھی کام کررہے ہیں،سابقہ حکومتوں کے مقابلہ میں ڈیزل6روپے اور پٹرول 2 روپے سستا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف کے علاوہ دوسرے ذرائع پر بھی کام کر رہے ہیں، چائنہ اور پاک کے درمیان سی پیک کے معاہدے میں یہ بات چیت ہوئی تھی کہ ہم تیسرے ملک کو بھی دعوت دے سکتے ہیں، چین نے اس پر رضامندی کا اظہار کیا تھا، یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے نظام کو بہتر کریں گے، سعودی عرب ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنانے کیلئے 3ارب ڈالر دے گا، یوٹیلیٹی سٹور کارپورزیشن کو ختم نہیں کررہے، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو خسارے سے نکال کر فعال بنایا جائے گا، سعودی عرب نے ہم سے کوئی مطالبہ نہیں کیا۔وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ عمران خان نے پہلے ب بھی کہا تھا کہ غریب آدمی کا خیال کرنا ہے، نیپرا نے تجویز دی کہ 3.82پیسے بجلی میں اضافہ کرنا ہے مگر ہم نے بجلی کم مہنگی کی،نادہندگان سے بجلی بلوں کی وصولی کاعمل تیزکیاجارہاہے،ہم سب سے پہلے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالیں گے،بڑے نادہندگان کے خلاف وصولی کیلئے کارروائی کررہے ہیں،قابل وصول بلز کا مجموعہ 7 سے 8 سو ارب روپے تک پہنچ گیاہے،نادہندگان کیخلاف مہم ہفتے کولاہورسے شروع کررہے ہیں،پنجاب کے بعد ملک بھرمیں نادہندگان کے خلاف کارروائی ہوگی،بجلی چوری روکنے کیلئے جدیدمیٹرنصب کئے جارہے ہیں، اہم ٹیکنالوجی پر بھی بات چیت کریں گے، پنجاب کے بعد ملک بھر میں نادہندگان کے خلاف کاروائی کریں گے، پنجاب کے بعد کے پی اور پھر بلوچستان اور سندھ میں بھی جائیں گے، ہم اس کے بعد کنڈا سسٹم کو بھی ختم کریں گے، نادہندگان کے خلاف وصولی کیلئے کاروائی تیزی سے کم رہے ہیں، نادہندگان کے خلاف کاروائی ہفتے سے لاہور سے شروع ہو گی، بجلی چوری سے بچنے کیلئے جدید میٹر نصب کئے جائیں گے، کنڈا سسٹم کے خاتمے کیلئے بجلی کی نئی تاریخ اور جدید میٹر نصب کریں گے، بجلی چوری کی روک تھام کے لئے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر اقدامات کر رہے ہیں، بجلی کی چوری روک کر سالانہ 280ارب روپے تک بچا سکتے ہیں، صنعتی شعبے کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں صرف 78پیسے کا اضافہ ہو گا۔بجلی چوری کیخلاف سخت اقدامات تجویزکئے ہیں،بجلی چوری کاخمیازہ عوام کوبھگتناپڑتاہے،گزشتہ حکومت نے بجلی کی ترسیل اورتقسیم کے نظام پرتوجہ نہیں دی۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ2022میں پہلاپاکستانی مشن خلاء میں بھیجاجائیگا،سپارکونے چین کے ساتھ خلائی مشن کیلئے معاہدہ کیاہے، یہ ہمارے سپیس پروگرام کی بہت بڑی کامیابی ہے، اس سے ہمارا کامیابی کا سفر آگے بڑھے گا،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ملک لوٹنے والوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔کابینہ اجلاس میںنیب افسران کوسرکاری پاسپورٹ دینے کافیصلہ کیاہیتا کہ نیب کے افسران کو نقل و حرکت میں آسانی ہو، خیبرپختونخوا میں تمام بھرتیاں ٹیسٹنگ سروس سے ہوتی ہے، نیشنل ٹیسٹنگ سروس کو موثر بنانے کیلئے شفقت محمود کو ہدایت کی گئی، لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگرہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کاچیئرمین مقررکیاہے،سعودی عرب کے ساتھ ویزہ فیس 2000سیکم کرکے300ریال کردی گئی،سعودی اور پاکستان کے تعلقات اب مزید مستحکم ہو گا،3سال میں مؤخرادائیگی کے تحت کل 9ارب ڈالرکاسعودی عرب دیگا

FOLLOW US