اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستانی تیز ترین اور سستے ترین انٹرنیٹ کیلئے تیار ہوجائیں ، صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی.. چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت آپٹک فائبر کیبل منصوبہ رواں سال کے آخر تک مکمل ہوجائے گا، اس سے پاکستان میں آمدن بڑھانے کے بڑے مواقع پیدا ہوںگے، منصوبہ چینی اور پاکستانی ٹیلی کام کمپنیوں کیلئے کم
ترین فاصلے کا سستا ترین روٹ فراہم کرے گا، اس وقت تک چائنہ ٹیلی کام سمیت بعض چینی کمپنیاں پاکستان اور چین کے درمیان ٹیلی کام ٹریفک کا نظام بھارت کے راستے گزرنے والی آپٹک فائبر کیبل سے تبدیل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں تاہم اب یہ منصوبہ 2018ء کے اختتام تک کام شروع کر دے گا۔منصوبے پر44 ملین ڈالر کے اخراجات کا اندازہ لگایا گیا ہے جس میں ایگزم بینک آف چائنہ کا85 فیصد ریائتی قرضہ بھی شامل ہے۔یہ منصوبہ سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او)کے تحت مکمل کیا جارہا ہے جبکہ اس کی تعمیر اور انجینئرنگ کا ٹھیکہ ہواوے کے پاس ہے۔ یہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد پاکستان آنے والی ٹیلی فون کالز فائبر آپٹک کیبل کے ذریعے چین سے گزر کر آئیں گی اور اس کے بعد اس کا روٹ مشرق وسطیٰ کے ممالک، یورپ،، افریقہ،، ایران اور افغانستان تک جائے گا۔اس روٹ کے استعمال سے چین اور پاکستان کے درمیان اعتماد میں اضافہ ہوگا، یہ روٹ نہ صرف مختصر ترین ہو گا بلکہ دونوں ممالک کے لئے سستا ترین بھی ہوگا۔ دونوں ممالک کا بھارت کے ذریعے انحصار ختم ہو جائے گا۔ منصوبے پر 2000 پاکستانی کارکن کام کر رہے ہیں۔چین پاکستان اقتصادی راہداری ((سی پیک)) کے تحت آپٹک فائبر کیبل منصوبہ رواں سال کے آخر تک مکمل ہوجائے گا، اس سے پاکستان میں آمدن بڑھانے کے بڑے مواقع پیدا ہوںگے۔