Wednesday May 8, 2024

ملک بھر میں 9 محرم کے جلوس، سخت سیکورٹی،موبائل سروس جزوی معطل

لاہور: (دنیا نیوز) نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ کو نذرانہ عقیدت پیش کرنے کیلئے آج ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس برآمد اور مجالس عزا منعقد ہو رہی ہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے جلوسوں کے روٹس اور گردونواح میں سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ کئی شہروں میں موبائل فون سروس جزوی معطل اور ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔دیگر شہروں کی طرح آج لاہور میں نویں محرم کے متعدد جلوس برآمد کئے جائیں گے، امام بارگاہ عطیہ اہل بیت نکلسن روڈ سے شبیہ ذوالجناح برآمد ہو گیا، روٹ کے اطراف میں خار دار تاریں اورواک تھرو گیٹ نصب کر دیئے گئے ہیں۔ نویں محرم کا مرکزی جلوس پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوگا جو نوری بلڈنگ، سیکرٹریٹ، پرانی انارکلی، جین مندر سے ہوتا ہوا واپس پانڈو سٹریٹ جائے گا، شہر میں ہونے والی مجالس اور جلوسوں کے گرد سیکیورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے ہیں، جلوس کے روٹ پر موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رہے گی۔ملتان میں نو محرم الحرام کر مرکزی ماتمی جلوس

امام بارگاہ ممتاز آباد سے بر آمدہو کر روایتی راستوں پر گامزن ہے ، جلوس کی سیکویرٹی کے لئے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں، علم اور ذوالجناح کا مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ ممتازہ آباد سے بر آمد ہو گیا ہے جس میں عزاداروں کی بڑی تعداد موجود ہے، عزاداروں کی جانب سے شہدائے کربلاء کی یاد میں نوحہ خوانی، ماتم زنی اور زنجیر زنی بھی کی جا رہی ہے، اس موقع پر ذاکرین کی جانب سے شہدائے کربلاء کی لازوال قربانیوں پر بھی روشنی ڈالی جا رہی ہے تاہم جگہ جگہ عزاداروں کے لئے سبیلیں بھی لگائی گئی ہیں جبکہ نذدرو نیاز کا سلسلہ بھی جاری ہے، جلوس مرکزی روایتی راستوں ممتازہ آباد بازار، بی سی جی چوک، قدیمی گراؤنڈ سے ہوتا ہوا واپس امام باگارہ ممتازہ آباد میں پہنچ کر اختتام پذیرہو گا، جلوس کی سیکیورٹی کے لئے سخت انتطامات کیئے گئے ہیں، ایلیٹ فورس، پولیس کے ساتھ ساتھ رضا کاروں کی بھی بڑی تعداد جلوس کی سیکیورٹی پر تعینات ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی جلوس کی مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ملتان پولیس نے ضلع بھر میں 172 مجالس میں سے 39 مجالس اور 75 جلوسوں میں سے 13 کو انتہائی حساس قرار دیا ہے۔ ملتان میں جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 2300 سے زائد پولیس اہلکار و افسران ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ ترجمان سول ڈیفنس کے مطابق ملتان میں پاک گیٹ، حرم گیٹ، خونی برج، شاہ رسال اور دیگر جلوسوں کےروٹس کی نگرانی کی جائے گی، یوم عاشور تک 130 کیمروں کی مدد سے جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کی جائے گی جب کہ مانیٹرنگ سیل میں عملہ یوم عاشور تک 24 گھنٹے نگرانی میں مصروف رہےگا۔پشاور میں نویں محرم کے سلسلے میں دو مرکزی جلوس برآمد ہوں گے امام بارگاہ حسینیہ ہال صدرسے صبح دس 10جلوس ذوالجناح برآمد ہوگا اور دوسراجلوس ذوالجناح امام بارگاہ بی بی صاحبہ تحصیل سےسہ پہر3بجے برآمدہوگا۔ جلوس کے اطراف اور گرد ونواح میں موبائل سروس بند رہے گی۔ شہرکی دیگرچھوٹی بڑی امام بارگاہوں سے 16جلوس برآمد ہوں گے جن کی سکیورٹی کیلئے 2ہزار پولیس اہلکار جبکہ ضلع بھرمیں 9ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

FOLLOW US