Thursday November 28, 2024

چینی’’ علی بابا‘‘نے پاکستانی ’’دراز‘‘خریدلی

بیجنگ (ویب ڈیسک )چین کے علی بابا گروپ نے پاکستان کی مقبول ای کامرس ویب سائٹ دراز ڈاٹ پی کےخرید لی ہے۔ راکٹ انٹرنیٹ کمپنی نے اپنی جنوبی ایشیاء کی مقبول ای کامرس ویب سائٹ دراز علی بابا گروپ کو فروخت کردیا ہے۔راکٹ انٹرنیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) الیور سیم ور نے بتایا کہ دراز کو علی بابا گروپ کو فروخت

کرنےکا مقصد ایک نیا تجربہ کرنا ہے تاکہ مارکیٹ میں کمپنی سب سے آگے نکل سکے۔انہوں نے بتایا کہ یہ اقدام پوری دارز ٹیم کے لیے کامیاب ثابت ہوگا۔علی بابا کو فروخت کیے جانے کے بعد بھی دراز اسی نام سے اپنا آپریشن جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ ای کامرس ویب سائٹ دراز 2012 میں پاکستان میں وجود میں آئی تھی جسے بعد ازاں جرمنی کی کمپنی راکٹ انٹرنیٹ نے خریدا اور اس کے آپریشن کو بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال اور میانمار تک پھیلایا۔

FOLLOW US