Tuesday May 7, 2024

سام سنگ کاسستا ترین اسمارٹ فون جے 2 متعارف، قیمت خصوصیت بارے جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف ٹیلی کمونیکیشن کمپنی سام سنگ نے اپنا ایک ‘سستا ترین’ اسمارٹ فون جے 2 متعارف کرا دیا ہے جو اس جنوبی کورین کمپنی کی انٹری لیول ڈیوائس ہے۔ سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق یہ شاندار سمارٹ فون 2600 ایم اے ایچ بیٹری، فور جی ایل ٹی ای، وائی فائی، بلیوٹوتھ 4.2 اور 3 رنگوں گولڈ، بلیک اور پنک کلر میں دستیاب ہوگا۔اس فون کے فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے جبکہ بیک پر 8 میگا پکسل

کیمرہ موجود ہے۔ اس کے فیچرز کی بات کی جائے تو یہ 5 انچ کے کیو ایچ ڈی سپور امولیڈ ڈسپلے کے ساتھ ہے جس میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون کواڈ کور پراسیسر، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج ہے جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ مختلف ویب سائٹس کی رپورٹس سامنے آنے کے بعد یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ سام سنگ نے اسے دیگر کمپنیوں کے سستے فون جیسے شیاؤمی ریڈمی 5، موٹرولا ای 4 اور نوکیا تھری سمیت دیگر کے مقابلے پر متعارف کرایا ہے۔ اس فون کی قیمت ایک اندازے کے مطابق 14 ہزار پاکستانی روپے سے زائد ہو گی۔

FOLLOW US