Tuesday May 7, 2024

دنیا بھر کےسوشل میڈیا صارفین کوخبردار کر دیا گیا اپنا پاس ورڈ تبدیل کر دیں ورنہ۔۔۔پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا کی مقبول ایپلی کیشن فیس بک کے ڈیٹا لیکس اسکینڈل کے بعد اب ٹوئٹر کے کروڑوں صارفین کا ڈیٹا بھی خطرے میں پڑ گیا۔ٹوئٹر نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ کے ذریعے خبردار کیا ہے کہ صارفین اپنا پاس ورڈ تبدیل کرلیں تاکہ ان کا ڈیٹا محفوظ رہے۔ٹوئٹر کے مطابق اگرچہ پاس ورڈز خفیہ کوڈز میں رکھے جاتے ہیں تاہم سسٹم میں خرابی کے باعث یہ پاس ورڈز عام ٹیکسٹ کی صورت میں ظاہر ہوگئے ہیں لیکن اب اس خرابی کو دور کرلیا گیا ہے۔ ٹوئٹر نے اپنے تمام صارفین کو بذریعہ نوٹیفکیشن اس معاملے سے آگاہ کرتے ہوئے احتیاطاً

پاس ورڈ تبدیل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔ٹوئٹر کمپنی نے بلاگ پوسٹ میں پاس ورڈ تبدیل کرنے کے ساتھ پاس ورڈ سیکیورٹی کے لیے کچھ ہدایات بھی دیں جو کچھ یہ ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ٹوئٹر نے اپنی پرائیویسی سیٹنگز اَپ ڈیٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

FOLLOW US