نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت میں دو کشمیری طالب علم پر 500وی سائٹس ہیک کرنے کا الزام ،حراست میں لے لیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے ہیکنگ کیس میں مبینہ طور مطلوب کولگام اور رفیع آباد سے سے تعلق رکھنے والے 2کشمیری طالب علموںکو پنجاب سے گرفتار کیا ہے ۔ دو نوں طالب علموں کو ہیکنگ کیس میں مبینہ طور مطلوب ہو نے پر دہلی پولیس کی سائبر سیل نے ایف آئی آر نمبر47/2018 کے تحت ان کی کرایہ کی
رہائش گاہوں پر چھاپے ڈال کر گر فتار کیا ۔ ادھر پولیس بیان کے مطابق چند میڈیا اداروں اور سوشل میڈیا پر یہ خبر شائع کی گئی کہ عادل حسین تیلی ولد محمد حسین ساکنہ نونمائی یاری پورہ کولگام جو کہ پنجاب کے کالج میں بی سی اے کا طالب علم ہے کو جالندھر سے نامعلوم بندوق برداروں نے اغوا کیااور جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے پنجاب پولیس کے ساتھ فوری طورپر معاملہ اٹھایا گیا جواب میں پنجاب پولیس نے بتایا کہ دہلی پولیس کی سائبیر سیل نے نوجوانوں کو ہیکنگ معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے اعلی حکام اس ضمن میں دہلی پولیس کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔ قواعد و ضوابط کے تحت گرفتار نوجوانون کے والدین کو اس سلسلے میں آگاہ کیا گیا ہے۔ اس دوران ایک اور کشمیری طالب علم شاہد احمد ملا ولد غلام احمد ملاہ ساکنہ وتر گام رفیع آباد جو کہ بی ٹیک کی تعلیم آرین گروپ آف کالج راجپورہ میںمیں حاصل کر رہا ہے کو بھی دہلی کی سائبر پولیس ٹیم نے شیتل کالونی سے اپنی کرایہ کی رہائش گاہ سے گر فتار کیا ہے ۔پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دو نوں طالب علموں ہیکنگ
کیسوں میں مبینہ طور پر مطلوب تھے اور انہوں دو نوں طالب علم ٹیم ہیکرس تھرڈ آئی کے ساتھ منسلک ہیں ۔اور ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے 500ویب سائٹس کو مبینہ طور ہیک کیا ہے ۔جبکہ یہ دو نوں طالب علم مبینہ طور پر پاکستان کے ان ہیکرس کے ساتھ ملے ہو ئے ہیں جو یہاں کی ویب سائٹس کو ہیک کرتے ہیں ۔معلوم ہوا ہے کہ ان پر یہ الزام بھی ہے کہ انہوں نے سال 2017کے دوران ریاست میں مو بائیل انٹر نیٹ پر حکام کی جانب سے لگائی جانے والی بین کو بائی پاس کرتے ہو ئے یہاں نو جوانوں کو وی پی این کا استعمال بھی کر نا سکھایا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ دو نوں کشمیر ی طالب علموں کو کورٹ میں پیش کر کے انہیں مزید تحقیقات کے لئے پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا جائے گا ۔