Sunday January 19, 2025

بال بچے دار لوگ زیادہ خوش رہتے ہیں یا وہ جو بچے پیدا نہیں کرتے؟سائنسدانوں نے حیران کن جواب دے دیا

نیویارک: بال بچے دار لوگ زیادہ خوش رہتے ہیں یا وہ جو بچے پیدا نہیں کرتے؟سائنسدانوں نے ایک تحقیقاتی سروے میں اس سوال کا حیران کن جواب دے دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکہ کی مشی گن سٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس سروے میں 1ہزار بالغ لوگوں سے پوچھا کہ آیا ان کے ہاں اولاد ہے یا نہیں اور وہ زندگی سے کتنے مطمئن ہیں؟ سوال کے جواب میں دونوں طرح کے لوگوں کی طرح لگ بھگ برابر رہی اور نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ بچوں کا ہونا یا نہ ہونا مردوخواتین کی زندگی پر زیادہ اثرانداز نہیں ہوتا۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ایسوسی ایٹ پروفیسر جینیفر واٹلنگ نیل کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں یہ معلوم ہوا کہ جو لوگ بچے پیدا نہیں کرتے ان میں لبرلز کی تعداد زیادہ ہوتی ہے تاہم خوشی اور اطمینان کا لیول ان میں بھی اتنا ہی ہوتا ہے جتنا بچے پیدا کرنے والے جوڑوں میں ہوتا ہے۔“

FOLLOW US