اسمارٹ فون کا استعمال آج کل اتنا بڑھ گیا ہے کہ ہر شخص کے ہاتھ میں آپ کو فون دکھائی دے گا۔ آج کل فون کالز سمیت ہر سہولت ہی موبائل میں موجود ہے۔ بیشتر افراد فون صرف بہترین کیمرے کی وجہ سے ہی خریدتے ہیں۔کیمرہ فون کو سب سے پہلے 1999 میں ایک جاپانی کمپنی نے ایجاد کیا تھا، جس کی ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے لوگوں نے اسے بے حد پسند کیا۔اور پھر قیمت بھی اسی طرح ہوتی ہے، جو کیمرہ جتنا زیادہ لینس کا ہوتا ہے اس فون کی قیمت اتنی زیادہ ہوتی ہے۔ لیکن کبھی آپ نے یہ بات نوٹ کی کہ آج کل کے جدید فونز میں 1 سے زائد کیمرے کیوں ہوتے ہیں؟ہماری ویب ماضی میں اپنے پڑھنے والوں کے لیے اسی قسم کی دلچسپ معلومات لاتا رہا ہے،
تاہم آج بھی ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ فون میں ایک سے زائد کیمرے کیوں ہوتے ہیں؟٭ فون کے پہلے کیمرے یعنی پرائمری کیمرے سے کسی بھی چیز کو فوکس کر کے تصویر کھینچی جا سکتی ہے۔٭ باقی کیمروں کی یہ خصوصیات ہوتی ہیں کہ ان میں سے ایک وائڈ اینگل کے لیے ہوتا ہے یعنی ایسی تصویر جو بہت دور سے کھینچی جائے اسے فوکس کر کے کلئیر لیا جا سکتا ہے۔٭ فون کے دیگر کیمروں کی یہ سہولت ہوتی ہے کہ اس سے بیک گراؤنڈ دھندلا ہو سکتا ہے اور تصویر میں محض وہ آتا ہے جو آپ لینا چاہ رہے ہوں۔