ہانگ کانگ (نیوزڈیسک) چینی کمپنی نے سب سے زیادہ ریم والا اور آئی فون سے کہیں زیادہ بہتر، مگر سستا موبائل فون مارکیٹ میں پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی کمپنی ون پلس کی جانب سے دنیا کی سب سے بہترین موبائل فون آئی فون سے کہیں زیادہ بہتر مگر سستا موبائل فون مارکیٹ میں پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ون پلس کمپنی
کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جلد ون پلس 6 نامی موبائل مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ ون پلس 6 کی اسکرین 6.15 انچ ہوگی جبکہ اس میں ریم 8 جی بی رکھی جائے گی۔ اب تک دنیا میں جتنے بھی موبائل فونز مارکیٹ میں پیش کیے گئے ہیں، ان میں سے کسی بھی فون میں 8 جی بی ریم نہیں رکھی گئی۔ یہ پہلا موبائل فون ہوگا جس میں 8 جی بی تک ریم جبکہ 256 جی بی اسٹوریج کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ کمپنی کی جانب سے فراہم کردہ مزید تفصیلات کے مطابق ون پلس 6 کی قیمت 749 امریکی ڈالرز تک ہوگی اور یہ جون کے ماہ تک مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔