Thursday April 25, 2024

دنیا کی بڑی سمارٹ فون کمپنی ’ون پلس ‘ نے اپنے موبائل پاکستان میں سستے داموں متعارف کروانے کا اعلان کر دیا

پاکستان میں ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ برپاکرنے والی ڈسٹریبوشن کمپنی ’ یونائیٹڈ موبائل ‘ نے ایک مرتبہ پھر سے سمندر میں طوفان لانے کی تیاری مکمل کرلی ہے یعنی یونائیٹڈ موبائل اب ’ون پلس‘ کے ساتھ شراکت قائم کرتے ہوئے سمارٹ فونز متعارف کروانے جارہاہے ، پاکستانیوں کو اب’ ون پلس ‘ کے موبائل فونزبراہ راست پاکستان میں ہی دستیاب ہوں گے اور قیمت میں بھی کمی کا اعلان کر دیا گیاہے لیکن یہ خصوصی رعایت صرف رمضان المبارک کیلئے متعارف کروا گئی ہے ۔

رمضان المبارک میں ون پلس کے موبائل فونز کی قیمتوں میں خصوصی رعایت دی گئی ہے جسے جان کر یقینی طور پر آپ خریدنے کیلئے دوڑ پڑیں گے کیونکہ ون پلس کے معروف موبائل ’این 100‘(N100)کی قیمت کم کرتے ہوئے 31 ہزار 999 روپے کر دی گئی ہے ۔اس میں بیک پر تین کیمرے دیئے گئے ہیں جن میں ایک 16 میگا پگسلز اور 2،2 پگسلرز کے دو کیمرے شامل ہیں اس کے علاوہ سیلفی کیلئے 8 میگا پگسلرز کا بہترین کیمرہ بھی نصب کیا گیا ہے ۔ موبائل فون کا ڈسپلے 6.52 انچ اور پانچ ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری نصب ہے، اس کے علاوہ فون میں چار جی بی ریم اور 64 جی بی روم دی گئی ہے جس میں آپ اپنا ڈھیروں ڈیٹا بغیر پریشانی کے محفوظ کر سکتے ہیں۔

ون پلس کا موبائل ”این 10 “(N10)فائیو جی سپورٹڈ ہے اور اس کا ڈسپلے سائز 6.49 انچ ہے جو کہ استعمال کے دوران خوشگوار احساس دلاتاہے ، اس ماڈل میں بیک پر چار کیمرے دیئے گئے ہیں جن میں 64 میگاپگسلز ، آٹھ میگا پگسلزاور دو دو میگا پگسلز کے دو کیمرے شامل ہیں ، اس کے علاوہ سیلفی کیلئے فرنٹ کیمرہ 16 میگا پگسلرز کا دیا گیاہے ، اس میں تصاویر اور دیگر ڈیٹا کو محفوظ کرنے کیلئے وسیع سٹوریج 128 جی بی نصب کی گئی ہے جبکہ اس کے کام کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے 6 جی بی ریم لگائی گئی ہے ،اس موبائل فون کی بیٹری 4300 ایم اے ایچ رکھی گئی ہے اور قیمت میں کمی کرتے ہوئے 53 ہزار 999 روپے کر دی گئی ہے ۔

FOLLOW US