Sunday January 19, 2025

قرآن پر ہاتھ رکھ کر پیسے نہ لینے کا دعویٰ کرنے والے نے بھی پیسے لیے تھے

ایبٹ آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)2018 کے سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریدوفروخت کے حوالے سے سامنے آئی ایک ویڈیو آج پاکستانی میڈیا کی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔ لیکن اب اس حوالے سے ایک ایسی بھی بات سامنے آئی ہے جسے سن کر کوئی بھی صاحب ایمان اور باضمیر شخص صرف کف افسوس ہی مل سکتا ہے۔ ویڈیو میں پیسے لیتے ہوئے دیکھےگئے ایک سابق ایم پی اے ایسے بھی ہیں جنھوںنے قرآن کریم پر ہاتھ رکھ کر دعویٰ کیا تھا کہ انھوںنے کوئی پیسے نہیں لیے اور وو ٹ کو بھی پارٹی کو دیا ہے۔ اتنا ہی نہیں انھوںنے ایبٹ آباد کی پوری پہاڑی پٹی پر پیسے لینے کا الزام بھی لگایا تھا

FOLLOW US