Friday April 26, 2024

اگرآپ کی کوئی پوسٹ یاویڈیوانسٹاگرام سے ڈیلیٹ ہوگئی ہے تووہ واپس آسکتی ہے لیکن کیسے؟جاننے کے لیے خبرملاحظہ کریں

فیس بک کی زیر ملکیت معروف فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے حال ہی میں ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین ڈیلیٹ کی جانے والی پوسٹس اور ویڈیوز واپس لا سکتے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انسٹاگرام کا یہ نیا فیچر گزشتہ ہفتے دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جس سے صارفین ڈیلیٹ کی جانے والی پوسٹس واپس لا سکتے ہیں۔انسٹاگرام نے اس فیچر کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اکثر ہیکرز صارفین کے اکاؤنٹ سے ان
کی پوسٹس ڈیلیٹ کر دیتے ہیں

اور ایپ میں ان پوسٹس کو واپس لانے کا کوئی آپشن موجود نہیں تھا۔اب انسٹاگرام کے اس نئے ‘ریسینٹلی ڈیلیٹڈ’ فیچر کے ذریعے دنیا بھر کے صارفین ایپ سے ڈیلیٹ کی جانے والی تصاویر، ویڈیوز، آئی جی ٹی وی ویڈیوز اور ریلز کو ری کور یعنی واپس لا سکیں گے۔اس فیچر سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو سب سے پہلے انسٹاگرام کو اپڈیٹ کرنا ہوگا جس کے بعد آپ کو انسٹاگرام کی سیٹنگ میں جا کر اکاؤنٹ کے آپشن کو کھولنا ہوگا۔اکاؤنٹ کے آپشن میں جانے کے بعد آپ کو ‘ریسینٹلی ڈیلیٹ’ کا آپشن نظر آئے گا جس پر کلک کرنے کے بعد آپ کو ڈیلیٹ کی جانے والی تصاویر، ویڈیوز، آئی جی ٹی وی ویڈیوز اور ریلز نظر آ جائیں گی۔

FOLLOW US