Thursday April 25, 2024

نقلی چارجر آپ کے فون کو کیا بڑا نقصان پہنچا سکتا ہے؟ اصلی اور نقلی چارجر کی پہچان کیسے کی جائے، جانیں 3 اہم نشانیاں

جس طرح آپ اپنے اسمارٹ فون کا خیال رکھتے ہیں اسی طرح اس کے ساتھ ملنے والے اصل چارجر کا خیال بھی رکھا جانا چاہیے۔ یہ بات بہت زیادہ اہم ہے کہ چارجر اصلی استعمال کیا جائے ورنہ آپ کے فون کی بیٹری متاثر ہو سکتی ہے جس کا اثر براہِ راست فون کی کارکردگی پر پڑتا ہے۔ ہم جب بھی کوئی چیز خریدتے ہیں تو سب سے پہلے اچھی طرح جانچ کرلیتے ہیں کہ یہ اصل ہے یا نقل۔ تاہم بہت کم لوگ ہی اس بات کا تعین کر پاتے ہیں کہ موبائل یا چارجر اصلی ہے یا نہیں۔
چنانچہ حال ہی میں ماہرین نے اصل فون اور چارجز کو پہچاننے کے لئے کچھ اہم نشانیاں بتائی ہیں۔

چارجر کی پیکنگ: نیا چارجر خریدتے وقت پیکنگ کو لازمی طور پر دیکھیں، عام طور پر جعلی چارجر کی پیکنگ منظم طریقے سے نہیں کی جاتی، لہٰذا سب سے پہلے ڈبے پر موجود پیکنگ میں پلاسٹک کو دیکھیں کیونکہ اس کی چوڑائی اصل کے مقابلے میں ضرور مختلف ہوگی۔ پرنٹنگ کوالٹی: چارجر کی پرنٹنگ کوالٹی کو ہرگز نظر انداز نہ کریں، اس پر بھی غور کرنا ضروری ہے۔ اگر چارجر نقلی ہے تو اس میں ضرور کوئی نہ کوئی خرابی نظر آئے گی، جیسا کہ پرنٹ ہٹا ہوا ہو سکتا ہے یا کوئی اور واضح خرابی بھی ہو سکتی ہے۔ موبائل چارجر کی ساخت: خریدتے وقت یہ بات ضرور دیکھنی چاہیے کہ کمپنی کے اصل چارجر کی ساکٹ پن نقلی سے مختلف ہوتی ہے۔ اصل چارجر کی ساکٹ پن کی موٹائی ایک سی نہیں ہوتی ہے جب کہ نقلی ساکٹ پن کی موٹائی یکساں ہوتی ہے۔ اصل چارجر کی پن کی لمبائی زیادہ جبکہ نقلی کی کم ہوتی ہے۔

FOLLOW US