لاہور(نیوز ڈیسک)پابندی کے باوجود ٹک ٹاک کا استعمال جاری، بند کرنے کے لیے مزید اقدامات؟؟ تفصیل جانیئے، پابندی کے باوجود پراکسی کے ذریعے ٹک ٹاک استعمال ہونے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ حکومت کی جانب سے ٹک ٹاک پر مکمل پابندی کے باوجود اس ویڈیو شیئرنگ ایپ ’ٹک ٹاک‘ کو مختلف پراکسی اور وی پی این کے ذریعے استعمال کیا جا رہا ہے جو کہ غلط ہے۔درخواست میں یہ استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ٹک ٹاک کی پراکسی اور وی پی این طریقے سے رسائی پر بھی پابندی عائد کرے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی جانب سے ملک بھر میں ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے، ادارے نے لیٹر جاری کرتے ہوئے موقف اختیار تھا کہ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر نامناسب مواد کے حوالے سے شکایتیں موصول ہورہی تھیں۔