استنبول : مسلمان سائنسدان نے کورونا وائرس کو ختم کرنے والا ماسک تیار کر لیا، پوری دنیا میں دھوم مچ گئی، تفصیلات کے مطابق ترک ماہرین نے کورونا سمیت مختلف اقسام کے وائرسز کو تلف کرنے والا برقی ماسک بنایا ہے جو ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد 12 گھنٹے تک کام کرتا رہتا ہے۔ ماسک تیار کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ماسک کورونا سمیت کئی طرح کے جراثیم اور وائرس کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ماہرین کا دعویٰ ہے کہ یہ ماسک پہننے والے کو صاف اور وائرس سے پاک ہوا ملتی رہتی ہے۔ یہ ماسک دو ماہرین نے اپنے ایک منصوبے کے تحت تیار کیا ہے ۔
اس ضمن میں ڈاکٹر طارق یِلماز نے ماسک پر کام شروع کیا ہے اور دن رات کی محنت کے بععد اس کا پہلا نمونہ تیار کیا ہے۔ ڈاکٹر طارق نے بتایا کہ ایک سو سال سے ہم جانتے ہیں کہ الٹراوائلٹ شعاعیں کئی طرح کے وائرس اور جراثیم کو تباہ کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتی ہیں۔اسی بنا پر انہوں نے ماسک کے اندر بالائے بنفشی روشنیاں لگائی ہیں۔ اس کے علاوہ ماہرین نے ماسک کے اندر چاندی کے اوراق اور پرتیں لگائی ہیں کیونکہ جراثیم کو ختم کرنے میں چاندی کی افادیت بھی صدیوں سے مسلمہ ہے۔ اس طرح یہ ماسک ایک طرح کا برقی فلٹر بن گیا ہے جو وائرس کو جسم میں داخل ہونے سے قبل ہی مارڈالتا ہے۔ دوسرے سائنسداں ایمرے ارسلان نے بتایا کہ دو ماہ کی مسلسل محنت کے بعد یہ ایجاد ممکن ہوئی ہے۔اس ماسک کو پاور بینک سے بھی چارج کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد61 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ عالمی شماریاتی ادارے کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں اب تک مہلک کورونا وبا کے باعث 3لاکھ 71ہزار7 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 27لاکھ 38ہزار306مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں۔ اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ اب تک دنیا میں 61لاکھ 60ہزار455 کورونا ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔ اس وقت دنیا میں 30لاکھ 51ہزار142 ایکٹو کیسز موجود ہیں جن میں سے 53ہزار460 کی حالت تشویشناک ہے۔