Sunday January 19, 2025

پاکستان کے بڑے ائر پورٹس پر سیلف بورڈنگ کی مشینیں نصب کر دی گئیں، کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، فیصل آباد، ملتان شامل

لاہور:پاکستان کے بڑے ائر پورٹس پر سیلف بورڈنگ کی مشینیں نصب کر دی گئیں، کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، فیصل آباد، ملتان شامل ،ایئرپورٹس پر مسافروں کی سہولت کے لئے سیلف بورڈنگ کی جدید ٹیکنالوجی متعارف کرا دی گئی ہے ، بتایا گیا ہے کہ لاہور، کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سمیت 5بڑے ایئر پورٹس پر 15 سے زائد جدید مشینیں نصب کی جا رہی ہیں یہ جدید مشینیں فرانس سے درآمد کی گئی ہیں اب مسافر اپنی مدد آپ کے تحت اپنا بورڈنگ کارڈ حاصل کرسکیں گے اس اقدام سے ہینڈ کیری بیگجز کے حامل مسافر کو استفادہ ہوگا،کراچی ایئر پورٹ پر ڈومیسٹک اور انٹرنیشل لاونج میں 2، 2 مشینیں نصب کی گئی ہیں ،

لاہور میں دو جدید مشینوں کے نصب ہونے سے مسافر اپنا بورڈنگ پاس خود کار طریقہ سے حاصل کر سکیں گے ،خود کار چیک ان سسٹم فیصل آباد ایئر پورٹ پر نصب کیے جانے کے بعد 3 مشینیں اسلام آباد ایئرپورٹ، 2 پشاور، 2 کوئٹہ اور 2 ملتان ایئر پورٹ پر نصب کی جائیں گی ،سول ایوی ایشن نے تمام ایئر لائنز کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ بھی خود کار چیک ان سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے اپنے اپنے نیٹ ورکس سے فوری منسلک کریں۔

FOLLOW US