Friday April 26, 2024

بلٹ پروف کے بعد کورونا سے محفوظ گاڑی متعارف۔!!! اسکی خصوصیات اور قیمت جان کر آپ ہکا بکا رہ جائیں گے

بیجنگ (ویب ڈیسک) دنیا میں دہشت گردی پھیلی تو بلٹ اور بم پروف گاڑیاں متعارف کرائی گئیں اب کورونا وائرس نے دنیا کا جینا حرام کیا ہے تو چین نے کورونا وائرس سے محفوظ گاڑی متعارف کرادی ہے۔ چین سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دنیا بھر کی ٹیکنالوجی کمپنیاں سر گرم ہیں اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنےکے لیے نت نئی ایجادات کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔اب حال ہی میں چین کی گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی چینگ ین کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایسی گاڑی متعارف کرائی گئی ہے

جس میں ‘پی ایم 0.1’ ائیر فلٹرز نصب ہیں جو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مددگار ثابت ہو گا۔ اس گاڑی میں نصب جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ ائیر فلٹرز گاڑی میں دھول اور آلودگی کے ساتھ ساتھ مؤثر اینٹی وائرس کا کام بھی کریں گے۔ یہ فلٹرز گاڑی میں وائرس اور بیکٹیریا کی روک تھام کرنے کے ساتھ گاڑی میں موجود افراد کو اضافی تحفظ فراہم کریں گے۔ خیال رہے کہ چینی کمپنی چینگ ین کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی یہ ٹیکنالوجی صنعتی ترقی کے لیے ایک خوش آئند قدم سمجھا جا رہا ہے۔ یاد رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس اپنے پنجے گاڑ چکا ہے،اب تک دنیا میں کورونا وائرس سے 21لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوچکے ہیں،مرنیوالوں کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار سے بھی بڑھ چکی ہے،سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں امریکا،برطانیہ،اٹلی ، سپین، جرمنی ، چین اور دیگر شامل ہیں،امریکا اس وقت کورونا وائرس کا مرکز ہے،تمام ممالک نے اپنے شہریوں کو بچانے کیلئے لاک ڈائون کیا ہوا ہے،ماہرین بھی کہتے ہیں کہ لاک ڈائون ہی واحد حل ہے۔ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے،وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے تقریباً ایک ماہ سے لاک ڈائون جاری ہے،وفاقی حکومت نے 30اپریل تک لاک ڈائون رکھنے کی منظوری دی ہے،پنجاب نے 25 اپریل تک جزوی لاک ڈائون رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے،سندھ میں مکمل لاک ڈائون ہے،اس لاک ڈائون کے دوروان کاروبار زندگی بند ہیں ،نجی و سرکاری تقریبات ،ڈبل سواری پر پابندی ہے،ایسے سخت لاک ڈائون میں شادی کا تو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔

FOLLOW US