اسلام آباد : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد پاکستانی مارکیٹس سے ملیریا، گٹھیا کے دوائیں غائب ہو گئیں۔بتایا گیا ہے کہ سرجیکل ماسکس،سینی ٹائزرز کے ساتھ ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد پاکستانی مارکیٹس سے ملیریا اور گھٹیا کے امراض کی دوائیں بھی غائب ہو گئیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں نے مہنگے داموں فروخت کرنے کے لیے ان دواؤں کا اسٹاک کر لیا ہے۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ایک فارما سیوٹیکل کمپنی میں ڈرگ انسپیکٹرز نے ملیریا اور گھٹیا کی دواؤں کو سیل کر دیا ہے۔فارما سیوٹیکل کمپنی میں ڈرگ انسپیکڑز کی جانب سے شاہد ایسا ضرورت پڑنے پر حکومت کے زیر انتظام اسے استعمال میں لانے کے لیے کیا گیا۔ امریکی صدر نے جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملیریا کی ایک پرانی دوا کورونا وائرس کیخلاف مددگار ہے۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ چند دنوں میں کورونا وائرس کی ویکسئین میں کامیابی کا اعلان کریں گے۔شہریوں کو کورونا وائرس معاشی انجام سے محفوظ رکھیں گے۔ کورونا وائر س سے نمٹنے کیلئے کوششیں کی جار ہی ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کا کہا کہ یہ وائرس شدید گرمی میں مر جائے گا۔ جب کہ امریکیوں کو کورونا وائرس کا علاج ملیریا کی دوا سے کرنے کا مشورہ دینے پر صحافی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پے در پے سوالات کیے تو ٹرمپ آگ بگولا ہو گئے اور اس پر بری رپورٹنگ کا الزام لگا دیا۔ ٹرمپ نے صحافی سے کہا کہ تمہیں شرم آنی چاہیے، دیکھتے ہیں کہ یہ دوا کام کرتی ہے یا نہیں امریکیوں کو امید دلانے کی بجائے سنسنی خیزی کی کوشش کی جا رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے موقع پر صدر ٹرمپ سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ لوگوں سے کہہ رہے ہیں کہ کورونا کے علاج کے لیے وہ دوا استعمال کریں جو ملیریا سے نمٹنے کے لیے کھائی جاتی ہے، حقیقت یہ ہے کہ اس بات کا ثبوت ہی نہیں کہ ملیریا کی دوا کورونا کے خلاف کارگر ثابت ہوتی ہے اور اس بات پر بھی تحقیق نہیں کی گئی کہ آیا کورونا کے بیماروں کے لیے وہ دوائی کھانا محفوظ ہے بھی یا نہیں سوال سنتے ہی صدر ٹرمپ طیش میں آگئے اور انہوں نے صحافی پر بری رپورٹنگ کا الزام لگا دیا۔