اسلام آباد : ایشیا کپ سے متعلق اہم خبر، ہندوستان کے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے انکار کے بعد یہ فیصلہ متوقع ہے کہ بھارت کے ایشیا کپ کے تمام میجز ڈھاکہ میں کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ فروری میں ایشین کرکٹ بورڈ کی ایک میٹنگ متوقع ہے جس میں اہم فیصلے کیے جائینگے، اس میں پی سی بی اپنی سکیورٹی کے حوالے سے بھی بریفنگ دے گی۔ اس میں ایشیاء کپ سے متعلق بھی فیصلہ کیا جائیگا۔ مزید بتانا ہے کہ بھارت کے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کے بعد ہندوستان کے تمام ترمیجز بھارت میں ہونے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔
