Sunday February 23, 2025

پاکستان کو انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی مل گئی، عالمی سطح پر پاکستانیوں کا مورال بُلند ہوگیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) ایشیاء رگبی مینز 15 چیمپئن شپ ڈویژن ٹو کے مقابلے 26 سے 29 فروری تک لاہور میں ہوں۔ پاکستان کو ایشیاء رگبی مینز 15 چیمپئن شپ ڈویژن ٹو کی میزبانی مل گئی، مقابلے 26 سے 29 فروری تک لاہور میں ہوں گے جب کہ 4 روزہ چیمپئن شپ میں چین، تھائی لینڈ،چائنز تائی پے اور پاکستان کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔غیرملکی ٹیمیں 24 فروری کو لاہور پہنچیں گی اور پہلا میچ 26 فروری کو تھائی لینڈ اور چین کے درمیان جب کہ دوسرا میچ بھی 26 فروری کی سہ پہر پاکستان اور چائنیز تائی پے کے درمیان ہوگا۔29 فروری کو پہلا میچ جیتنے والی ٹیموں کے درمیان جب کہ دوسرا میچ ہارنے والی ٹیموں کے درمیان ہوگا جب کہ ایونٹ جیتنے والی ٹیم ڈویژن ون میں کوالیفائی کرجائے گی۔پاکستان رگبی ٹیم نے پچھلے سال پاکستان میں ہی ڈویژن تھری جیت کر ڈویژن ٹو کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ ٹیم کیمپ ہر جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو لاہور میں جب کہ 7، 8 اور 9 فروری کو اسلام آباد میں ہوگا۔۔پاکستان رگبی یونین نے قومی ٹیم کی ٹریننگ کیلئے آسٹریلین کوچ ہیڈلے جیکسن کی خدمات حاصل کی ہیں، قومی رگبی ٹیم اس سلسلے میں گزشتہ چند ہفتوں سے آسٹریلوی کوچ کی کوچنگ میں کیمپ میں شریک ہے ۔