Thursday February 13, 2025

رکھو اپنا این او سی اپنے پاس۔۔۔میں اپنی ذمہ دار ی پر پاکستان میں کھیلنے کو تیار ہوں۔۔ سب کے پسندیدہ غیر ملکی کرکٹر نےاپنے کرکٹ بورڈ کو صاف جواب دے ڈالا

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ایسے وقت میں جب کئی غیر ملکی کرکٹرز نے پاکستان آنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ ایک غیر ملکی کرکٹر ایسا بھی ہے جس نے اپنے بورڈ کی مخالفت کے باوجود پاکستان آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ کوئی اور نہیں بلکہ جنوبی افریقی کرکٹر جے پی ڈومینی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ نے جے پی ڈومینی کا پاکستان جا کر کھیلنے کےلئے این او سی جاری نہیں کیا تھا ۔ اس لئے وہ اب اپنے ذمہ داری پر پاکستان آکر کھیلنا چاہتے

ہیں۔ 33سالہ کرکٹرنے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ختم ہونے کےبعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کیا تھا۔