Sunday January 19, 2025

کینگروز علیم ڈار کے ایک اور فیصلے سے ناخوش، لیکن جب ریویو لیا تو ایسا فیصلہ آگیا جس نے پوری آسٹریلوی ٹیم کو شرمندہ کردیا

سڈنی: سڈنی ٹیسٹ میں کینگروز امپائر علیم ڈار کے ایک اور فیصلے سے ناخوش دکھائی دیے، ریویو بھی کام نہ آسکا۔مڈ وکٹ پر فیلڈنگ کرنے والے مارنس لبوشین کا کہنا تھا کہ انھوں نے آواز سنی ہے، جس پر آسٹریلیا نے فیصلے کو چیلنج کیا تاہم تھرڈ امپائر نائیجل لونگ نے فیلڈ امپائر کا فیصلہ برقرار رکھا، ری پلیز میں بیٹ پر ہاٹ سپاٹ کا چھوٹا سے نقطہ موجود تھا۔ کمنٹری باکس میں موجود سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے کہاکہ یہ آﺅٹ ہونے کا واضح ثبوت ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل میلبورن میں کھیلے جا رہے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے مچل سٹارک کے باﺅنسر پر نیوزی لینڈ کے سینٹنر کے خلاف کیچ کی اپیل کی جسے فیلڈ امپائر نے ناٹ آﺅٹ قرار دیا۔

آسٹریلیا نے فیلڈ امپائر فیصلے کے خلاف ریویو مانگا لیکن ٹی وی امپائر علیم ڈار نے متعدد بار ری پلے کے بعد فیلڈ امپائر کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر شین وارن نے علیم ڈار کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ گیند گلووز سے قبل آرم گارڈ کو چھوتی ہے، علیم ڈار نے زیادہ فوٹیج نہیں دیکھی۔شین وارن نے کہا کہ علیم ڈار کو مختلف زاویوں سے دیکھنا چاہیے تھا، علیم ڈار کو نظر نہیں آیا۔آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر مارک وا نے بھی کہا کہ تھرڈ امپائر نے غلط فیصلہ دیا ہے۔آسٹریلوی کپتان ٹم پین بھی فیلڈ امپائر کےساتھ بحث کرتے دکھائی دیئے۔

FOLLOW US