اہور : جنوبی افریقی اسپیڈ اسٹار ڈیل اسٹین پاکستانی نوجوان فاسٹ باولر سے بے حد متاثر ہوگئے، بگ بیش لیگ میں 2 ہی میچز میں شاندار کارکردگی کی بدولت ہر جانب دھوم مچانے والے حارث روف کو بہترین فاسٹ باولر قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی اسپیڈ اسٹار ڈیل اسٹین نے پاکستان کے نوجواہ فاسٹ باولر حارث روف کی شاندار الفاظ میں تعریف کی ہے۔ بگ بیش لیگ میں میلبورن اسٹارز کی نمائندگی کرنے والے ڈیل اسٹین کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچز میں ان کی جگہ حارث روف نے ٹیم کی نمائندگی کی اور سچ پوچھیے تو شاباش ہے اس لڑکے کو۔ حارث نے شاندار کارکردگی دکھائی اور اب اس کی جگہ لینے پر مجھ پر دباو ہے کہ میں بھی ایسی ہی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔
ڈیل اسٹین کا کہنا ہے حارث روف کا مستقبل روشن ہے اس کیلئے میرا مشورہ یہ ہے کہ و محنت کرتا رہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں خوب دھوم مچائی۔ جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کی جگہ میلبورن اسٹارز کا حصہ بننے والے حارث رؤف نے اپنی شمولیت کو صحیح ثابت کرتے ہوئے دوسرے ہی میچ میں پانچ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا۔ ڈبیو میچ میں حارث رؤف نے برسبین ہیٹ کے خلاف دو وکٹیں حاصل کیں تو دوسرے میچ میں انہوں نے ہوبارٹ ہیوریکینز کے خلاف کمال کر دکھایا اور ہوبارٹ ہیوریکینز کی بیٹنگ کی اپنی تباہ کن باولنگ کی وجہ سے کمر توڑ کر رکھ دی۔
حارث رؤف نے چار اورز میں 27 رنز دیکر 5 بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور پلئیر آف دی میچ بھی قرار پائے۔ حارث رؤفنے دو میچوں میں سات وکٹیں حاصل کیں تاہم بعد ازاں ڈیل اسٹین کی واپسی کے باعث حارث روف اب ٹورنامنٹ میں مزید میچز نہیں کھیل پائیں گے۔