Friday February 14, 2025

دنیائے کرکٹ میں ایک اور ملک کی ٹیم کا اضافہ،،سب دیکھتے ہی رہ گئے

ہانگ کانگ (مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ کپ کوالیفائرز کے میچز میں کامیابی کے ذریعے دنیائے کرکٹ کی ایک نئی ٹیم کی انٹری نے ہر ایک کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے ۔ نیپال ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی اہلیت حاصل کرنے والی دنیا کی نئی ٹیم بن گئی ہے ۔ نیپالی ٹیم نے یہ کارنامہ پاپوا نیوگنی کے خلاف کامیابی سے حاصل کیا ہے ۔ نیپالی ٹیم کی اس شاندار کامیابی کے پیچھے دپندرا سنگھ اری کا ہاتھ ہے جنھوںنے پاپواگنی کےخلاف میچ میں 14رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا اور پھر ففٹی بھی سکور کی۔ اس طرح آئی سی سی ڈویژن 5میں نیپالی ٹیم کو انٹر نیشنل سائیڈ ہونے کا درجہ مل چکا ہے۔