Sunday January 19, 2025

3 کھلاڑیوں پر اجتماعی زیادتی کرنے کا جرم ثابت ہوگیا، 38 سال قید کی سزا سنا دی گئی

میڈرڈ : سپین کی مقامی عدالت نے فٹ بال کے 3 کھلاڑیوں کو 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کا مجرم قرار دیتے ہوئے 38سال قید کی سزا سنا دی۔ مقامی میڈیا کے مطابق 24 سالہ کارلوس کواڈراڈو، 22 سالہ وکٹر روڈریگز اور 19 سالہ راول کالوو کو شمالی سپین کے ارنڈا ڈی ڈوئرو نامی قصبے میں مشترکہ فلیٹ میں ایک 15 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا مرتکب پایا گیا تھا۔ دسمبر 2017ء میں گرفتاری کے بعد تینوں افراد نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔ مقامی میڈیا کے مطابق اگرچہ اس کیس میں ہر ایک کو 38 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے لیکن ہسپانوی قانون کے مطابق وہ زیادہ سے زیادہ 20 سال جیل میں رہیں گے کیونکہ ہسپانوی قانون کے تحت جنسی زیادتی عصمت دری کے مترادف ہے اور اسے کم جرم سمجھا جاتا ہے جس کی 15 سے 20 سال قید کی سزا ہے۔

FOLLOW US