Friday November 29, 2024

آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست، پاکستان کرکٹ بورڈ کا حیران کن ردعمل، عوام کو صبر کی تلقین کردی

لاہور(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے کے بعد ٹیسٹ میں وائٹ واش شکست پر چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان نے دل جلی قوم کو صبر کی تلقین کر دی، کہتے ہیں راتوں رات کچھ ٹھیک نہیں ہوتا اور ایک دو ناکامیوں سے دنیا ختم نہیں ہو جاتی۔کینگروز کے دیس شاہینوں کی ٹی ٹوئنٹی اور پھر ٹیسٹ سیریز میں رسوائی، بری شکست پر شکستہ دل کرکٹ دیوانوں کو الٹا صبر کرنے کا سبق دے دیا گیا، چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان کہتے ہیں کہ لوگ صرف نتیجے دیکھتے ہیں، قومی شاہین پہلی ٹیم نہیں جسے آسٹریلیا میں مشکل ہوئی۔کہا کہ ایک دو ناکامیوں سے دنیا ختم

نہیں ہو جاتی اور یہ کہ راتوں رات کچھ نہیں ٹھیک ہوتا، ٹیم نوجوان بیٹسمین اور بولرز پر مشتمل تھی، کرکٹ کے دل جلوں کو نصیحیت کرتے ہوئے وسیم خان نے کہا کہ دو تین میچز جیت جائیں تو بہترین ورنہ نکال دو، یہ غلط ہے، کوچز تبدیل کرنے سے فوری کامیابی نہیں ملتی، وقت لگتا ہے۔قومی ٹیم ٹیسٹ میں ساتویں اور ون ڈے میں چھٹے نمبر پر ہے، اس بات کا خیال رکھنا چاہیے، ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش شکست پر لیجنڈری رمیز راجہ اور راشد لطیف، سابق کپتان انضمام الحق سمیت آسٹریلوی لیجنڈ این چیپل اور رکی پونٹنگ ٹیم منیجمنٹ اور بیٹنگ آرڈر کو آڑے ہاتھوں لے چکے ہیں۔

FOLLOW US