Wednesday January 22, 2025

پی ایس ایل کے حوالے سے سب سے بڑی خبر، شعیب ملک کی ملتان سلطانز کی ٹیم سے چھٹی، اب کس ٹیم کا حصہ بنیں گے

لاہور: پی ایس ایل 2020 کیلئے ری ٹینشن ونڈو بند ہوگئی جس کے بعد کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ گزشتہ 4سیزن میں ہر دفعہ آخری نمبر پر آنے والی لاہور قلندرز نے فخر زمان، محمد حفیظ، ڈیوڈ ویئیسے اور شاہین شاہ آفریدی کو ری ٹین کرلیا، سہیل اختر، حارث رف اور سلمان بٹ کو بھی ری ٹین کیا گیا ہے ،عثمان شنواری پہلے ہی کراچی کنگز سے لاہور قلندرز میں ٹرانسفر ہوچکے ہیں، لاہور قلندرز نے یاسر شاہ ، راحت علی ، آغا سلمان ، حارث سہیل کو ریلیز کیا۔ ملتان سلطانز نے شاہد آفریدی، محمد عرفان، جیمز وینس اور شان مسعود کو ری ٹین کرلیا،ملتان سلطانز نے علی شفیق، جنید خان اور محمد الیاس کو ری ٹین کیا ہے۔

سال2016اور2018کی پی ایس ایل چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان، فہیم اشرف، آصف علی اور لیوک رونکی کو ری ٹین کرلیا،اسلام آباد یونائیٹڈ نے حسین طلعت، عماد بٹ، رضوان حسین اور موسی خان کو بھی ری ٹین کیا ہے تاہم کپتان محمد سمیع کو ریلیز کردیا ۔ کراچی کنگز نے قومی ٹیم کے ٹی ٹونٹی کپتان بابراعظم، عماد وسیم، محمد عامر اور افتخار احمد کے ساتھ عامر یامین، اسامہ میر اور عمر خان کو ری ٹین کیا ہے۔پی ایس ایل 4کی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد، محمد نواز، شین واٹسن، احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ری ٹین کیا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد حسنین، نسیم شاہ اور احسان علی کو بھی ری ٹین کیا ہے۔

FOLLOW US