Monday February 17, 2025

PSL کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور بنا ڈالا،، ایک ہی اوور میں کتنے چھکے لگا ڈالے؟؟شارجہ سے بڑی خبر

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور قلندر کے بلے باز فخر زمان پی ایس ایل کا فخر بن گئے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کے دوران انھوںنے پی ایس ایل کی تاریخ کی پہلی سنچری سے صرف 6رنز کے فرق پر 94رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے ۔ انھوں نے صرف 50 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے یہ شانداراننگز کھیلی ۔ انھوںنے راحت علی کے ایک اوور میں تین چھکے

اور ایک چوکا بھی لگایااور مجموعی طور پر اوور میں 24رنز بنائے ۔ لاہور قلندر ز نے صرف 15.2وورز میں اب تک 141 رنز بنالئے ہیں اور اس کی 8وکٹیں ابھی باقی ہیں ۔ واضح رہے کہ لاہور وقلندرز کی ٹیم مسلسل چھ میچز ہارنے کے بعد اگلے دو میچز جیت گئی ہے اور اب اس میچ میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ان کی پوزیشن خاصی مستحکم دکھائی دے رہی ہے۔ واضح رہے کہ فخر زمان پی ایس ایل کا سب سے بڑا انفرادی سکور کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔