Wednesday January 22, 2025

حارث سہیل اپنا بیگ پیک کریں اور واپس جائیں،ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے قومی کرکٹر کیساتھ تضحیک آمیز رویہ

لاہور (نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد انہیں دوسرے ٹیسٹ میچ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں حارث سہیل پہلی اننگز میں صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے اور دوسری اننگز میں بھی 8 رنز پر ان کی اننگز کا خاتمہ ہو گیا تھا۔دونوں ہی اننگز میں مچل اسٹارک کی گیند پر ٹم پین نے ان کا کیچ لیا تھا۔پہلے ٹیسٹ میچ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد انہیں ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کی خبریں سامنے

آرہی تھیں اور آج کپتان اظہر علی نے پریس کانفرنس کے دوران اس بات کی تصدیق کردی کہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوران حارث سہیل ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔جہاں ایک طرف انہیں ٹیم سے ڈراپ کرنے کی خبریں سامنے آرہی ہیں وہیں اب ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے حارث سے خراب رویہ روا رکھنے اور انہیں پاکستان واپس جانے کا مشورہ دیے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے اپنے یوٹیوب چینل پر انکشاف کیا کہ ٹیم مینجمنٹ کے صف اول کے چند اراکین نے حارث سہیل کو کہا کہ ‘اپنا بیگ پیک کریں اور واپس جائیں، آپ نے اچھا پرفارم نہیں کیا۔

FOLLOW US