لاہور : پاکستان ٹیم کے سابق غیرملکی کوچ مکی آرتھر نے برسبین ٹیسٹ میں رضوان کی عمدہ کاوش کے باوجود سرفراز کی حمایت کردی۔ ایک انٹرویو میں سابق کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ سرفراز احمد ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا کھیل پیش کرکے دوبارہ نیشنل ٹیم میں جگہ بناسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم سرفراز کو نظرانداز نہیں کرسکتے تاہم اسے واپسی کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی۔