Friday February 14, 2025

فواد رانا کا وہ عظیم الشان کارنامہ جس نے پوری پاکستانی قوم کو ان پر فخر کرنے پر مجبور کر دیا ۔۔ آپ بھی جانیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف کالم نگاریاسر پیرزادہ نے اپنے ایک کالم ’’اندھا عشق اور کرکٹ ‘‘میں رانا فواد کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہاایسے وقت میں جب نوجوانوں کے ہاتھ میں بلے کے بجائے موبائل آ گیا اور کرکٹ گراؤنڈ کی جگہ مکان بن گئے۔تب لاہور قلندر کے رانا عاطف اور رانا فواد نے ایک ایسا کام کیا جو ناقابل یقین تھا۔ ان بھائیوں

کی جوڑی نے عاقب جاوید کی سربراہی میں پنجاب کے آٹھ اضلاع میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرا م شروع کیا۔وہاں ہر اُس لڑکے کا ٹرائل ہوا جو میدان میں پہنچا اور یوں انہوں نے کُل ایک لاکھ ساٹھ ہزار ٹرائلز لئے۔ ان میں سے چونتیس ہزار ٹرائلز مظفر آباد ،کشمیر میں لئے جو تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا۔ اسی کشمیر سے قلندرز نے سلمان ارشاد کو دریافت کیا۔ یہ لڑکا 90میل کی رفتار سے گیند پھینکتا ہے۔ رانا برادرز نے اِن آٹھ اضلاع میں سے بہترین کھلاڑی چُن کر ایک ایک ٹیم بنائی اور پھر اِن ٹیموں کا ٹورنامنٹ کروایا۔ اس ٹورنامنٹ کا فائنل سرگودھااور لیہ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا جسے دیکھنے کے لئے چوبیس ہزار لوگ اسٹیڈیم میںآئے۔سب گلی محلوں سے چنے گئے لڑکے تھے جنہیں دیکھنے کے لئے چوبیس ہزار تماشائی آ گئے۔ اس فائنل کے مین آف دی میچ کا اعزاز جس لڑکے کو ملا وہ چنگ چی رکشا چلاتا ہے۔ان آٹھ ٹیموں کے بہترین چار لڑکوں کو آسٹریلیا کی مقامی کرکٹ گریڈ ٹو کا کنٹرکٹ دیا گیا جوایک معجزہ تھا۔یہ وہ بچے تھے جنہو ں نے کبھی لاہور نہیں دیکھا تھا۔ اِن کا پاسپورٹ نہیں بنا تھا اور اب وہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیل چکے ہیں