Monday January 20, 2025

پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل، بنگلہ دیش نے بھارت کو عبرت ناک شکست سے دوچار کر دیا

نئی دہلی۔ بنگلہ دیش نے بھارت کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 149 رنز کا ہدف آخری اوور کی تیسری گیند پر 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، مشفق الرحیم نے 60 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلوائی۔ اتوار کو دہلی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 148 رنز بنائے،

شیکھر دھون 41 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان روہت شرما 9، لوکیش راہول 15، شیریاس آئر 22، ریشبھ پانٹ 27 اور شیوام ڈوبے 1 رن بنا کر آئوٹ ہوئے، شافع الاسلام اور امن الاسلام نے 2، 2 اور عفیف حسین نے ایک وکٹ لی۔ جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19.3 اوورز میں 3 وکٹوں پر پورا کیا، مشفق الرحیم 60 اور محموداللہ 15 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، لٹن داس 7، محمد نعیم 26 اور سومیاسرکار 39 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، دیپک چھاہار، خلیل احمد اور یزویندرا چھاہل نے ایک، ایک وکٹ لی۔

FOLLOW US