Tuesday January 21, 2025

سرفرازاحمد کو نکالنے کی سازش کب سے جاری تھی، سب کچھ سامنے آگیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سرفراز احمد کو گزشتہ ہفتے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ سرفراز احمد کو ناصرف کپتانی سے برطرف کیا گیا، بلکہ انہیں آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے بھی ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ سرفراز احمد کی جگہ بابر اعظم کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نیا کپتان نامزد کیا گیا جبکہ اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان بنا دیا گیا،سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے کی کچھ لوگوں نے حمایت کی جب کہ بعض مبصرین نے پی سی بی کے اس فیصلے کی مخالفت بھی کی۔اسی حوالے سے سینئرصحافی سلیم

خالق نے ٹویٹ کیا ہے کہ سینئر صحافی ماجد بھٹی بھائی کی ایک رپورٹ کے مطابق سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کیلیے سری لنکا سے سیریز میں تین کرکٹرز نے جان بوجھ کر خراب کھیل پیش کیا،وہاب ریاض نے ان کی بات بھی نہیں مانی،بورڈ کومکمل تحقیقات کرنی چاہیے اورالزام درست ہے توایسے کھلاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن ضروری ہے۔اس بات میں کتنی سچائی ہے یہ تو تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہو سکتا ہے تاہم سینئرصحافی کی بات نے کئی سوالا ت کھڑے کر دئیے ہیں۔۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ کی ٹیم کی کپتانی سے برطرف کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جبکہ سرفراز احمد کو آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم سے بھی ڈراپ کر دیا گیا ہے۔سرفراز احمد کی جگہ بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم جبکہ اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے ہٹائے جانے پر ان کے مداح جذباتی ہوگئے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر مداحوں نے سرفراز کو کپتانی سے ہٹانا غیر منصفانہ قرار دیا۔ پی سی بی کے اس اقدام کے بعد ہیش ٹیگ سرفراز احمد پاکستان کے ٹرینڈ پینل پر ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا۔سرفراز کے مداحوں نے بطور کپتان ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے ویڈیوز اپلوڈ کیں۔

FOLLOW US