Tuesday January 21, 2025

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا سب سے تگڑا کھلاڑی غصے میں دیوار پر مکا مار کر شدید زخمی، پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر ہوگیا

میلبور ن : مچل مارش غصے میں دیوار پر مکا مار کر پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے۔ڈومیسٹک شیفیلڈ شیلڈ ٹرافی ٹورنامنٹ میں ویسٹرن آسٹریلیا ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 53 پر آؤٹ ہونے کے بعد واپس آنے والے بیٹسمین نے ڈریسنگ روم کی دیوار پر مکا مار کر بھڑاس نکالنے کی کوشش کی تاہم ان کی درمیانی انگلی فریکچر ہوگئی، مچل مارش کو کم از کم 6 ہفتوں کیلیے آرام کرنا ہوگا، یوں ان کی نومبر میں پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز میں شرکت کے امکانات نہ ہونے کے برابر رہ گئے۔ ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ اس واقعہ پر کوچ جسٹن لینگر کا کیا رد عمل ہے، جواب میں مچل مارش نے کہا کہ انہوں نے مجھے احمق کا خطاب دیا ہے، میرے اور دیگر تمام کرکٹرز کیلئے یہ ایک سبق ہے، کبھی انسان جلد بھی آؤٹ ہوجاتا ہے، اس کا یہ مطلب نہیں کہ دیواروں پر مکے مارنے لگ جائیں۔

FOLLOW US