Tuesday January 21, 2025

ورلڈ کپ کیلئے لمبا انتظار ختم، آئی سی سی نے ہر سال ورلڈ کپ کروانے کا اعلان کردیا

دبئی (نیوز ڈیسک)ئی سی سی نے خزانوں کو لبالب بھرنے کیلیے ہر سال ورلڈ کپ کرانے کا فیصلہ کر لیا، 2023 سے 8 برس میں 8 مینز ایونٹ، اتنے ہی ویمنز ایونٹ، 4 مینز انڈر 19 اور اتنے ہی ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی دولت کیلیے بڑھتی ہوئی طلب نے کھیل کو پہلے سے ہی داؤ پر لگایا ہوا ہے،اب وہ خزانوں کو لبالب بھرنے کی لالچ میں اپنے میگا ایونٹس کو بھی بے وقعت کرنے پر تل گئی ہے، 2023 سے 2031 تک 8 برس کے دورانیہ میں 8 مینز، 8 ویمنز، 4 مینز انڈر 19 اور اتنے ہی ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹس منعقد کیے جائینگے۔اگرچہ آئی سی سی کی جانب سے اس عرصے میں ٹی 20 اور ون ڈے ورلڈ کپ کی تعداد کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا، البتہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ

کیا گیاکہ کونسل ہر سال ٹی 20 اور ہر 3 سال بعد ون ڈے ورلڈ کپ منعقد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، آئی سی سی میزبانی کیلیے تمام ممبران سے اظہار دلچسپی طلب کرے گی۔ بڈنگ کا عمل ویمنز اور انڈر 19 ایونٹس کی میزبانی سے 2020 کے آغاز میں شروع ہوگا۔چیئرمین ششانک منوہر نے کہا کہ تمام آپشنز کا اچھی طرح جائزہ لینے کے بعد بورڈ نے محسوس کیاکہ کیلنڈر میں مستقل مزاجی اور کھیل کو مضبوط بنیاد فراہم کرنے کیلیے ہر سال مینز اور ویمنز کے بڑے ایونٹس کا انعقاد ضروری ہے، اس سے اسٹرکچر بہتر جبکہ کھیل کو فروغ ملے گا، اسی طرح تمام اسٹیک ہولڈرز کیلیے مواقع بھی بڑھیں گے، ہم ایک ایسا بڈنگ ماڈل بھی تیار کررہے ہیں جس سے 2023 کے بعد تمام ممالک کو آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کے یکساں مواقع ملیں۔

FOLLOW US