Tuesday January 21, 2025

پاکستان بمقابلہ سری لنکا : کل شیڈول تیسر ٹی 20 میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کس رنگ کی یونیفارم پہنے گی اور کیوں ؟ شائقین کو دنگ کر ڈالنے والا اعلان کر دیا گیا

لاہور(ویب ڈسیک) پاکستان بمقابلہ سری لنکا / تیسرا ٹی ٹونٹی میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آخری ٹی ٹونٹی میچ کو پنک ڈے سے منسوب کرنے کا اعلان صدر پاکستان عارف علوی اور چئیرمین پی سی بی احسان مانی میچ سے قبل پنک ڈے کی تقریب میں شرکت کریں گے پی سی بی نے بریسٹ کینسر کی آگاہی کے
لیے میچ کو پنک ڈے سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے صدر پاکستان عارف علوی دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو پنک ربن پہنائیں گے میچ میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑی اور آفیشلز بھی مرض کی آگاہی کے لئیے پنک ربن پہنیں گے

اسٹیڈیم میں 12 ہزار شائقین کرکٹ میں پنک ربن تقسیم کئیے جائیں گے قذافی اسٹیڈیم میں 750 کرکٹ فینز میں پنک شرٹس بھی تقسیم کی جائیں گی پی سی بی کا شائقینِ کرکٹ کو پنک شرٹ پہن کر قذافی اسٹیڈیم آنے کی درخواست کی گئی ہے دوسری جانب سری لنکا نے پاکستان کیخلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔باہمی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تاریخ میں یہ سری لنکا کی پاکستان کیخلاف پہلی کامیابی ہے۔سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے جس کے جواب میں قومی ٹیم 147 پر ڈھیر ہوگئی۔مہمان ٹیم کی جانب سے بھانوکا راجاپاکسا نے 77 اور شیہان جے سوریا نے 34 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے عماد وسیم، شاداب خان اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ سری لنکا کے تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔محمد عامر اور محمد حسنین مہنگے ترین بولر ثابت ہونے جنہوں نے 4 اوورز میں بالترتیب 40 اور 39 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔ محمد عامر اور محمد حسنین مہنگے ترین بولر ثابت ہونے جنہوں نے 4 اوورز میں بالترتیب 40 اور 39 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

FOLLOW US