Wednesday January 22, 2025

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا احمد شہزاد اور عمر اکمل کیلئے اپنی پھرپور حمایت کا اعلان

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے احمد شہزاد اور عمر اکمل کیلئے اپنی پھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے احمد شہزاد اور عمر اکمل کو میرا بھر پور تعاون حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ڈومیسٹک کرکٹ کے گزشتہ دو سیزن کی بات کی جائے تو دونوں نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے، ہماری پوری کوشش ہے کہ ٹیم میں واپسی کرنے والے اِن دونوں کھلاڑیوں کو بھرپور موقع دیا جائے۔قومی ٹیم کے کپتان کا گزشتہ میچ کی کارکردگی کے حوالے سے کہنا تھا کہ اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں، دونوں تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور ایک مرتبہ جم گئے تو پھر اچھے کھیل کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔

FOLLOW US