Tuesday January 21, 2025

سری لنکا نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلے کا اعلان بھی کردیا

کراچی(نیوز ڈیسک)سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ٹیسٹ چیمپئن کے دو میچز کھیلنے کےلئے مثبت اشارہ دےدیا،سری لنکن وزیر کھیل ہیریل فرنانڈو نے کہا ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی انتظامات سے مکمل مطمئن ہیں۔نیشنل سٹیڈیم میں پی سی بی چیئر مین احسان مانی،سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر شامی سلوا اور سیکریٹری موہن سلوا کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنا ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے،پاکستان نے بھی مشکل وقت میں اپنی انڈر19ٹیم سری لنکا بھیجی تھی،پاکستان ہمارا دوست ملک ہے اور یہاں سے ہماری اچھی یادیں وابستہ ہیں،پی سی بی سے ہمیشہ سے اچھے تعلقات رہے ہیں،ہماری کوشش ہے کہ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ مکمل بحال ہو۔سری لنکن بورڈ آفیشل کا کہنا تھا

کہ ایشیا کپ ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ کے پاکستان میں انعقاد کے لیے پاکستان کو مکمل سپورٹ کریں گے۔ سری لنکا کے وزیر کھیل نے کہا پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے آئے، سینئر کھلاڑیوں کو پاکستان کےخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے، سری لنکا کی خواہش ہوگی کہ دیگر ممالک بھی پاکستان آکر کرکٹ کھیلیں،بہترین سکیورٹی انتظام پر حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں، آئندہ بھی پاکستان آکر کھیلیں گے،جو کرکٹرز نہیں آ سکے وہ آئندہ پاکستان آئیں گے۔احسان مانی نے کہا کہ ہم سری لنکا کے شکر گزار ہیں کہ انکی ٹیم پاکستان آئی،ملک میں دیگر ممالک کی ٹیموں کو بھی لانے کی کوشش کر رہے ہیں، پی ایس ایل کے مقابلوں کےلئے بہترین سکیورٹی کا انتظا م کیا جائےگا، سیاست اور کرکٹ کو الگ الگ رکھنا چاہیے۔

FOLLOW US