Thursday February 13, 2025

محمد شامی پاکستانی لڑکی سے فحش گفتگو کی وجہ سے برباد ہو گئے۔۔ایسی بھیانک سزا کے ” اچھے اچھوں” کو عبرت مل گئی

کولکتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد شامی پر پاکستان لڑکی سے فحش گفتگو کا ان کی بیوی کا الزام سامنے آنے کی دیر تھی کہ کرکٹر پر خوش قسمتی کے دروازے بند ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر محمد شامی کو اہلیہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر سینٹرل کنٹریکٹ سے ہی باہر کردیا ہے۔بھارتی میڈیا

کے مطابق بی سی سی آئی نے 2018 کے لیے 34 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دے دیا ہے، جس میں جہاں جسپریت بھمرا اور بھونیشور کمار جیسے کھلاڑیوں کی ترقی ہوئی ہے وہیں ٹیسٹ فارمیٹ میں بولنگ اسکواڈ کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے فاسٹ بولر محمد شامی کو باہر کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی کی فہرست میں محمد شامی کا نام شامل تھا تاہم ان کا نام آخری وقت میں نکالا گیا ، اور اس کی وجہ گزشتہ روز ان کی اہلیہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات ہیں، بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شامی کی اہلیہ کے ان پر الزامات کی وجہ سے انہیں سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں کیا، فاسٹ بولر کو کنٹریکٹ دینے کے بارے فیصلہ پولیس تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی کیا جائے گا۔واضح رہے کہ شامی کی اہلیہ حسین جہاں نے سوشل میڈیا پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ محمد شامی کے کئی خواتین سے تعلقات ہیں،اس حوالے سے انہوںنے محمد شامی کی واٹس ایپ گفتگو جو ایک کراچی کی لڑکی علیشا کیساتھ کی گئی وہ سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی ہے ۔ وہ اور ان کے گھر والے نے ناصرف مجھے جسمانی تشدد کا نشانہ بناتے رہے ہیں بلکہ جان سے مارنے کی کوشش بھی کرچکے ہیں جب کہ محمد شامی ان تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے چکے ہیں۔