ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی کرکٹ ٹیم ایک طرف تو کامیابی کی منزلوں کی جانب رواں دواں ہے تو دوسری طرف کھلاڑیوں کے شرمناک سکینڈلز آنے کا بھی سلسلہ جاری ہے ۔ اس بار فاسٹ بائولر محمد شامی اس نرغے میں آگئے ہیں اور ان کی بد قماشی کا بھید کھولنے والی کوئی اور نہیں بلکہ ان کی اپنی اہلیہ حسین جہاں ہیں۔ جنھوںنے انکشاف کیا ہے کہ ان کے
خاوند کی بی ایم ڈبلیوگاڑی سے انکا موبائل فون ملا ہے جس میں ان کی پاکستان کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والی لڑکی علیشباہ سے انتہائی بے ہودہ اور اخلاق باختہ گفتگو سامنے آگئی ۔ واٹس ایپ پر کی گئی میں جنسی انتہا پسندی کی حدیںبھی پھلانگی گئی ہیں۔ اور شامی خود اس گفتگو میں بڑی بے ساختگی سے ملوث ہیں۔ حسین جہاں نے جہاں ایک طرف اس گفتگو کو انتہائی ناشائشہ قرار دیا ہے وہیں پر اپنے خاوند کو بھی سخت تنقید کانشانہ بنایا