اسلام آباد : قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کپتان سرفرازاحمد سمیت چھ کھلاڑیوں کو گھر جانے سے روک دیا ۔ذرائع کے مطابق مصباح الحق نے لاہور میں تربیتی کیمپ ختم ہونے کے بعد کپتان سرفراز احمد سمیت 6 کھلاڑیوں کو گھر جانے سے روک دیا اور ان کو ہدایت کی کہ وہ اپنی فٹنس پر کام کریں۔ اطلاعات ہیں کہ باولنگ کوچ وقار یونس بھی سڈنی سے لاہور پہنچ گئے ہیں اور اپنا زیادہ تر وقت قذافی اسٹیڈیم میں گزارتے ہیں۔ خیال رہے کہ ایک ماہ قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے فٹنس کا معیار برقرار رکھنے کے لیے کھلاڑیوں کو بریانی کھانے سے منع کر دیا تھا۔پی سی بی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی رپورٹ پر فیصلہ کیا تھا کہ ٹیم کی فٹنس اور کھانے پینے پر نظر رکھنے کیلئے ایک نیا کوچ بھی بھرتی کیا جائے گا۔