Tuesday January 21, 2025

دورہ پاکستان، سری لنکا کا کراچی میں ون ڈے میچز کھیلنے سے انکار

لاہور(نیوزڈیسک) سری لنکا کے دورہ پاکستان میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی، مہمان ٹیم نے کراچی میں ون ڈے میچز کھیلنے سے انکار کردیا۔ تفصیلا ت کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے مابین اس ماہ کے آخری ہفتے میں شیڈول سیریزمیں 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے، سری لنکن بورڈ نے گذشتہ دنوں پریس ریلیز میں بتایا کہ وزیر اعظم

آفس کی جانب سے پاکستان میں ٹیم پر ممکنہ دہشت گردی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، وہاںکی موجودہ صورتحال کا ازسر نو جائزہ لینے کیلئے حکومت سے رابطہ کرلیا گیاہے ،اب سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرکے کراچی میں شیڈول 3ون ڈے میچز کی سیریز کو لاہور منتقل کرنےکا مطالبہ کردیا ہے ، ذرائع کے مطابق لنکن بورڈ کراچی کی سکیورٹی سے مطمئن نہیں ہے ۔ دوسری جانب سیریز میں آئی سی سی کی جانب سے میچ آفیشلز بھجوائے جانےکا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کا شیڈول ارسال کر دیا گیا تھا، البتہ امپائرز اور ریفریز کو بھیجنے سے قبل آئی سی سی اپنے طریقہ کار کے مطابق سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لے گی۔یاد رہے کہ 2015 ءمیں زمبابوے کےخلاف انٹرنیشنل ہوم سیریز میں کوئی غیر ملکی آفیشل لاہور نہیں آیا تھا، 2017 ءمیں ورلڈ الیون کی پاکستان آمد ہوئی تو تینوں ٹی ٹونٹی میچز میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں علیم ڈار،احسن رضا اور شوزب رضا نے نبھائی تھیں، میچ ریفری کے فرائض سرانجام دینے کیلیے سر رچی رچرڈسن لاہور آئے اور خوشگوار یادیں

لے کر واپس رخصت ہوئے تھے۔2017 ءمیں ہی سری لنکن ٹیم ایک ٹونٹی میچ کیلئے لاہور آئی تو پاکستانی امپائرز کے ساتھ اینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری تھے،گذشتہ سال ویسٹ انڈیز کے خلاف کراچی میں ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز میں ڈیوڈ بون کو میچ ریفری مقرر کیا گیا تھا، دیگر آفیشلز پاکستانی ہی تھے، اس بار آئی سی سی سکیورٹی وفد کی جانب سے کلیئرنس مل گئی تو نیوٹرل امپائرز کو بھجوانا بھی ایک اہم پیش رفت ہوگی۔

FOLLOW US